اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر اپنے فوجیوں کو مکمل طورپرہائی الرٹ کا حکم دیتے ہوئے اپنے فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہيں-
اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے بھی خبردی ہے کہ اسرائیل کو حزب کے انتہائي دردناک جوابی حملوں کا انتظار کرنا چاہئے - اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ اس وقت اسرائیل کے سبھی سیکورٹی ادارے حزب اللہ کے جوابی حملوں کے خوف سے پوری طرح الرٹ ہوگئے ہیں-
صہیونی فوج نے اتوار کو شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ میں حزب اللہ کے چھے جوانوں کو شہید کردیا تھا جن میں حزب اللہ کے شہید کمانڈر عماد مغنیہ کےبیٹے جہاد مغنیہ بھی شامل ہیں - اس درمیان صہیونی ریاست کے وزیرجنگ نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی جنگ پر منتج نہيں ہوگی -
صہیونی ریاست کے وزیرجنک موشہ یعلون نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں قنیطرہ کے علاقے میں حزب اللہ کے جوانوں پر اسرائیل کے حملے کے بعدپیداہونےوالی صورتحال کے بارے میں کہاکہ اگرچہ اسرائیل یہ سمجھتاہےکہ حزب اللہ کےساتھ تازہ کشیدگی جنگ پر ختم نہيں ہوگی لیکن تل ابیب ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیارہے.























.......
/169